اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 26 ارب روپے کی ٹیکس ریکوری کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز قبضے میں لے لیں۔
ذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی تعداد دو درجن سے زائد ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی قانونی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد انہیں نیلام کیا جائے گا، جبکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم براہِ راست قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایف بی آر اس سے قبل بحریہ ٹاؤن کے کلب روڈ پر واقع پلاٹ کی بھی نیلامی کر چکا ہے، جس سے 2 ارب 5 کروڑ روپے قومی خزانے میں منتقل کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اقدامات بھی زیرِ غور ہیں، اور ایف بی آر بحریہ ٹاؤن کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لیے مرحلہ وار کارروائیاں جاری رکھے گا۔
مزیدپڑھیں:این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب، 22 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار آگے



