اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت کردی۔
سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی اے نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا گروپس کے منتظمین کو غیر ملکی ممبرز کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا، اور کہا کہ یہ اطلاع درست نہیں ہے، اتھارٹی نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عوام غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور مستند معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے کے آفیشل پلیٹ فارمز پر اعتماد کریں۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلباء کی گرفتاری رکوادی


