Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی خیبرپختونخوا کےپہاڑوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کردی۔ آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگاجبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان) میں چند مقامات پر ہلکی بارش،بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے ۔ ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات،صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود،ابر آلود رہنے کی توقع ہے،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان تا ہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
آج ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت ، لہہ ، سکردو منفی 07، زیارت ،گو پس منفی 04، گلگت ،دیر اور قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:قذافی کا گولڈ کرنسی منصوبہ، 144 ٹن سونا پراسرار طور پر غائب ، عالمی مالیاتی نظام میں نئی بحث

یہ بھی پڑھیں