اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف اہم عہدوں پر ملازمت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی مختلف شہروں میں اہم پوسٹوں پر بھرتیاں کر رہا ہے، جس کے لیے نادرا نے ملازمت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
نادرا اعلامیہ کے مطابق یہ پوسٹس نادرا اسلام آباد، گلگت بلتستان کے دفاتر میں ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
1۔ ڈائریکٹر (کوالٹی منیجمنٹ)- اسلام آباد
اس پوسٹ کی ذمہ داریوں میں ترقیاتی اور آپریشن ٹیموں کے ساتھ ہم آہنگی، آڈٹ کا انعقاد، انتظامی رپورٹس کی تیاری، اور پیچیدہ ٹیسٹنگ ماحول میں QA ٹیموں کی نگرانی شامل ہے۔
2۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (کسٹمر سروسز ایگزیکٹو)- اسلام آباد
اس عہدے کی ذمہ داریوں میں اِن باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ کالوں کو ریسیو کرنے، سوالات اور طریقہ کار کے ساتھ صارفین کی مدد کرنے، اور اعلیٰ سروس کے معیار کو برقرار رکھنا شامل ہے۔
خواہشمند امیدوار کو سائل کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی مہارت کے ساتھ اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور لازمی ہے۔ اضافی علاقائی زبانوں سے واقفیت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
3۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (ویجیلنس)- گلگت بلتستان
اس پوزیشن کے امیدواروں کے پاس مضبوط تجزیاتی فیصلہ، فیلڈ اور دفتری کام کا انتظام کرنے کی صلاحیت، اور اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ احتیاط سے ہم آہنگی کرنے کی مہارت ہونی چاہیے۔
مزیدپڑھیں: نومولود بچوں کی رجسٹریشن ! نادرا نے بڑا فیصلہ کرلیا




