Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سعودی عرب میں طوفانی بارش، تیز ہوائیں، سکول بند،نظام زندگی مفلوج

سعودی عرب (اوصا ف نیوز) گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچادی۔

سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔

رپورٹس کے مطابق شدید بارش برسانے والا سسٹم دیگر شہروں کی جانب بڑھنے لگا۔

خراب موسم کی وارننگ کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔

حکام نے بتایا کہ فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

ادھر مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیں