Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

فری وائی فائی، کالج طلباء کے لیے نئی سہولت متعارف

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب میں کالج کی طالبات کے لیے فری وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس متعارف کروائی ہے جس سے طالبات کو تعلیمی مواد تک آسان رسائی، آن لائن تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔
یہ قدم جدید تعلیم اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قراردی جارہی ہے، جس سے طالبات کی تعلیم میں معیار اور سہولت دونوں بہتر ہوں گے۔طالبات کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے بارے میں سوچا ، ہمیں فری وائی فائی کی بدولت روزمرہ کے کاموں میں فائدہ ہوگا، ہم نیٹ کے ذریعے مضامین تلاش کرنے میں مدد لے سکتے ہیں۔
کالج ٹیچر کاکہناہے میں سیف سٹی کی مشکور ہوں جنہوں نے مریم نواز کی ہدایت پر فری وائی فائی نصب کیا ۔
مزیدپڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر،نئی الیکٹرک گاڑی لانچ، قیمت بھی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں