ایبٹ آباد(ویب ڈیسک)ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم شمریز پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔ ملزم شمریز اہم ملزم تھا جو ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں مفرور تھا ،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے دس روز تک چھاپے مارے۔ ملزم ڈاکٹر وردہ قتل کیس سے قبل بھی قتل کے مقدمہ میں مفرور تھا،ملزم وردہ قتل کیس میں اجرتی قاتل تھا۔ ملزم شمریز کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹھنڈیانی میں چھاپہ مارا توملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی ۔ یادرہے کہ مقتولہ ڈاکٹر وردہ کو بھی قتل کرنے کے بعد لاش ٹھنڈیانی چھپائی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد ہلاک
