Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری ! ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے لیے ڈبل ڈیکربسیں بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ڈبل ڈیکر بسوں کی تصاویر شیئر کردیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں اور جلد سڑکوں پر آئیں گی۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی ڈبل ڈیکر بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا تھا۔

کرایہ 200 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کیا گیا تھا جبکہ کارپوریٹ سیکٹر، تعلیمی اداروں اور کمرشل سرگرمیوں کے لیے 5 ہزار سے 20 ہزار روپے تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا اور پرانے کرائے بحال کر دیے گئے۔

مریم نواز شریف نے کرایوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ پڑے گا۔
مزیدپڑھیں:نئے سال کی آمد ،تنخواہ دار طبقے کیلئےخوشخبری

یہ بھی پڑھیں