لاہور(ویب ڈیسک ) موٹر سائیکل لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل حل ہوگئی۔
سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو قانون کی پاسداری پر آمادہ کرنا اور ٹریفک نظام کو محفوظ بنانا ہے۔
نئی سہولیات کے تحت اب موٹرسائیلکل کا لائسنس بنوانے والوں کو 42 دن کا انتطار نہیں کرنا پڑے گا۔
شہری کسی بھی لائسنس آفس پر جا کر صرف 5 سے 10 منٹ میں حاصل کر سکتے ہیں ۔
سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا کہنا ہے کہ لائسنس صرف ایک دستاویز نہیں بلکہ ذمہ دار ڈرائیونگ کی علامت ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے لازمی طور پر لائسنس حاصل کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
مزیدپڑھیں:برج خلیفہ پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل


