Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ کی تیاری سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے, نادرا نے یہ مہم “شناختی کارڈ بنوائیں، اپنی شناخت منوائیں” کے عنوان سے شروع کی ہے۔

نادرا کے مطابق ہر پاکستانی شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر قومی شناختی کارڈ بنوانا لازمی ہے۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ والدین یا قانونی سرپرست اپنے بچوں کی عمر 18 سال ہونے پر فوری طور پر ان کا شناختی کارڈ بنوانے کے پابند ہیں۔نادرا کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ہر شہری کو بطور پاکستانی اس کے آئینی اور قانونی حقوق کا تحفظ حاصل ہوتا ہے، جبکہ شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں متعدد شہری سہولیات سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نادرا نے خبردار کیا ہے کہ شناختی کارڈ نہ بنوانے یا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اپنا شناختی کارڈ بنوا کر قانونی ذمہ داری پوری کریں۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کے بانی کی بیوی بشریٰ کے بارے میں حیران کن انکشاف

یہ بھی پڑھیں