Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

مذاکرات کی بات کرنے والا عمران خان کی پارٹی کا نہیں ہو سکتا، علیمہ خان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ ہے کہ عمران خان نے جو آخری پیغام سلمان صفدر کو دیا وہ یہ تھا کہ سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کریں، اس بیان کے بعد اگر کوئی کہے کہ ہم نے حکومت سے بات چیت کرنی ہے تو وہ عمران خان کی پارٹی کا نہیں ہو سکتا۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پیغام سے یہ لوگ اتنے خوفزدہ ہو چکے ہیں کہ آئین اور قانون کو توڑ رہے ہیں۔


علیمہ خان نے کہاکہ ان لوگوں نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، قوم دیکھ رہی ہے کہ ہمیں ہمارا حق لینے سے روکا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے خلاف علیمہ خان نے جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔

منگل کو فیملی ارکان اور وکلا کی ملاقات کا دن ہوتا ہے، تاہم حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کررکھی ہے، اس سے قبل دو بار عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کا دھرنا واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے ختم کرایا گیا۔

احتجاج کی کال دی جائے گی تو نمائندگی کون کرے گا؟ اس سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہاکہ یہ تو آپ پی ٹی آئی سے پوچھیں ہم تو یہاں اپنی ملاقات کے لیے بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایپسٹین فائلز کی مزید کھیپ جاری: یہ کونسی معلومات ہیں، اہم شخصیات کے اوسان کیوں خطا ہیں؟

یہ بھی پڑھیں