ویب ڈیسک:تحصیل کوٹلی ستیاں کے قریب کوسٹر الٹ گئی ، افسوسناک ٹریفک حادثے میں پاپاشکیل ستی جاں بحق جبکہ سات طالبات شدید زخمی ہوئی ہیں۔
زخمی ہونے والی طالبات کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں منتقل کر دیا گیا ، حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،بدقسمت کوسٹر میں 34 طالبات سوار تھیں۔

افسوس ناک ٹریفک حادثہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ٹرانسپورٹر پاپا شکیل احمد ستی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر کوٹلی ستیاں ٹرپ پر آنے والے طالبات کو کوٹلی ستیاں سے راولپنڈی لے جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پرائیویٹ ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں اور راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا، انجینئر محمد علی مرزا کا انکشاف


