Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

پرائمری اسکولوں میں 10 دن کی چھٹی ! بڑا مطالبہ سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پرائمری طلبا کی چھٹیوں میں مزید 10 دن کے اضافے کا مطالبہ سامنے آگیا، اضافی چھٹیوں سے بچوں کو نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین نے پرائمری اسکولوں کے طلبہ کی موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

یونین نے کہا کہ سخت موسم کے پیش نظر طلبہ کو مزید 10 دن کی چھٹی دینا ضروری ہے۔

رانا لیاقت علی نے کہا کہ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو تعطیلات کے شیڈول پر نظرثانی کرنی چاہیے، اضافی چھٹیوں سے بچوں کو نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو گا۔

اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں اور کالجز کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں کسی قسم کا اضافہ یا تبدیلی کا اعلان نہیں کیا اور وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے، پنجاب کے تمام اسکول اور کالجز شیڈول کے مطابق ہی اپنے معمول کے اوقات میں کام کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا اور تعلیمی سرگرمیاں 12 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی تیاری، شہریوں کو فی کس ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش پر غور

یہ بھی پڑھیں