لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور این اے 129 سے تعلق رکھنے والے مختف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
این اے 129 سے تعلق رکھنے والے محمد حارث اور محمد ارتضی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اعلان کیا ۔ محمد حارث اور محمد ارتضی نے ق لیگ لاہور کے جنرل سیکریٹری ندیم پہلوان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔
حافظ سید وجیہہ الحسن شاہ بخاری، افتخار علی اعوان، ندیم پگاںوالا، عرفان ملک، طارق مٹھو، رانا مقصود، حافظ طارق، شفیق بٹ، نویدپہلوان، سید زین العابدین، ناصر ہنجراہ، محمد یوسف، محمد وقاص، صفدر اعوان، عبدالجبار، محمد ممتاز، عرفان بٹ، آر کے رضا، وقار، ۔محمد احمد، راحت خان، شہزادی، فوزیہ نازیہ، عائشہ، راجہ شہزاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ق لندن کے سیکرٹری جنرل میاں عمیر علی، چوہدری شاہزیب ،میاں آصف اور بلال ہمایوں نے بھی شرکت کی۔
مزیدپڑھیں:پی آئی اے کے بعد اب کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ وفاقی وزیر مملکت نے بتا دیا




