Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سردی کی شدت میں اضافہ، سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے

کراچی(ویب ڈیسک)وزیر تعلیم سندھ نے سردی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں اسکولوں کے آغاز اور چھٹی کے اوقات میں ایک گھنٹے کا فرق کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت اسکول اب صبح 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھلیں گے۔

اوقات کار میں یہ تبدیلی جاری سرد لہر کے باعث کی گئی ہے تاکہ طلبہ کو صبح کے اوقات میں شدید سردی سے بچایا جا سکے۔

نئے اوقات کا اطلاق پیر سے سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
مزیدپڑھیں:خواتین کیلئےخوشخبری!ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ کس طرح حاصل کرسکتی ہیں؟جانیں

یہ بھی پڑھیں