لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت کی ہدایت پر لاہور بھر میں درختوں کی کٹائی اور تراش پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ہارٹی کلچرایجنسی کے مطابق غیرمجاز طور پر کسی بھی درخت کی کٹائی سختی سے ممنوع ہے اور پیشگی تحریری اجازت کے بغیر درختوں کی پروننگ بھی نہیں کی جاسکے گی۔
درختوں کےتحفظ کیلئےخلاف ورزی پر قانون کےمطابق کارروائی ہو گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں نرسنگ سینٹر آف ایکسی لینس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور وفاق سے ٹی بی سینٹر کا قبضہ دینے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل ٹی بی سینٹر کی اراضی صوبہ پنجاب کو منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، وفاق سےقبضہ ملنے پر فیڈرل ٹی بی سینٹر کی عمارت مسمار ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ قبضہ ملتے ہی فیڈرل ٹی بی سینٹر پر فوری تعمیرات شروع کی جائیں گی، نرسنگ سنٹر آف ایکسی لینس فیڈرل ٹی بی سینٹر راولپنڈی کے مقام پر تعمیر ہوگا، اور یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے بنے گا۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کی اسپیکر کو اجازت دیدی

