اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نشوونما پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اہلیت اور شرائط یہ ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جو مستحق خاندانوں کو مالی مدد کے ساتھ مختلف شعبوں میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ ایسا ہی ایک نشوونما پروگرام میں جس میں حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
بینظیر نشوونما پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے خواتین کا بی آئی ایس پی پروگرام میں رجسٹر ہونا ضروری ہے، جب کہ اس پروگرام میں صرف حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں اور بچے کی عمر پیدائش سے 23 ماہ تک کو ہی رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام میں شمولیت کے اندراج کا طریقہ کار:
مذکورہ بالا شرائط پر پورا اترنے والی خواتین اپنی رجسٹریشن کے لیے اپنے تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں نشوونما مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں وہ رابطہ کر سکتی ہیں۔
پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے خواتین کے پاس نادرا کا جاری کردہ شناختی کارڈ، بچے کا نادرا سے جاری کردہ ب فارم اور بچے کے حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ ہونا ضروری ہے۔
پروگرام میں شمولیت پر ملنے والی مالی معاونت:
حامہ خواتین کو دوران حمل ہر تین ماہ بعد 2500 روپے دیے جائیں گے۔
بیٹے کی پیدائش پر 2500 روپے جب کہ بیٹی پر 3 ہزار روپے، (بشمول 500 روپے سفری اخراجات) دیے جائیں گے۔
یہ مالی مدد بچے کی عمر دو سال ہونے تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ حاملہ اور دودھ پلانے والی مائیں اور دو سال سے کم عمر بچوں کو خصوصی غذائیت سے بھرپور خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ مالی معاونت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے علیحدہ ہیں۔
مزیدپڑھیں:سرکاری نوکریوں کے مواقع، ہزاروں آسامیوں کا اعلان
