Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ استعمال ہوں گے یا نہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ استعمال ہوں گے یا نہیں ، اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے 10 روپے سے لے کر 5000 روپے کے نوٹوں کو نئے ڈیزائن اور بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، پہلی بار پلاسٹک (پولیمر) کرنسی نوٹ متعارف کرانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے، حکومت انہیں مرحلہ وار تبدیل کرے گی۔

نوٹوں کی تبدیلی کے لئے اسٹیٹ بینک اور دیگر تمام بینکوں کو ایک مخصوص ٹائم لائن (مدت) دی جائے گی، جس کے دوران شہری اپنے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کروا کر نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے۔

امید کی جا رہی ہے کہ نئے ڈیزائن والے یہ نوٹ رواں سال (2026) کے دوران ہی مارکیٹ میں آ جائیں گے۔

ملک میں اس وقت تقریباً 10 ہزار 260 ارب روپے کی کرنسی گردش میں ہے، اور حکومت تمام بینکوں کو ہدایت دے گی کہ وہ پرانے نوٹ نئے نوٹوں سے تبدیل کرنے کے لیے واضح ٹائم لائن جاری کریں۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نئے کرنسی نوٹ نہ صرف سیکیورٹی کے لحاظ سے مضبوط ہوں گے بلکہ ملک میں مالی لین دین کو مزید آسان اور محفوظ بنائیں گے۔
مزیدپڑھیں:موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع، حکومتی فیصلہ سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں