Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا مطالبہ کردیا گیا تاہم معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔

نوٹس سینیٹر فلک ناز نے پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ یہ معاملہ والدین کے لیے شدید تشویش کا باعث بن چکا ہے۔

سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ بچوں کے سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے معاشرے میں متعدد سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں، اس لیے حکومت اور والدین کو مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا کیونکہ یہ صرف انفرادی نہیں بلکہ ایک قومی مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ مشترکہ نوعیت کا معاملہ ہے جس پر سنجیدہ غور کی ضرورت ہے، لہٰذا اسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

انہوں نے خصوصی کمیٹی بنانے کی تجویز کی بھی حمایت کی اور کہا کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے مل کر قابلِ عمل حل تجویز کریں۔

پریذائیڈنگ افسر شیری رحمان نے بحث سمیٹتے ہوئے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ آسٹریلیا میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، جس سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:اگلے ماہ ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات

یہ بھی پڑھیں