لاہور(نیوز ڈیسک)دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لئےاچھی خبرآگئی۔
دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان اب پنجاب میں معمولی فیس ادا کرکےاپنی گاڑی رجسٹرڈ کرواسکیں گے,تاہم پنجاب میں رجسٹریشن کےلئےگاڑی جس صوبے میں رجسٹرڈ ہوگی وہاں سے این او سی درکارہوگا۔
ڈی جی ایکسائزعمر شیر چٹھہ کاکہناہے کہ دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان اب پنجاب میں اپنی گاڑی ٹرانسفر کرواسکیں گےجس کی معمولی فیس ہوگی، گاڑی جس صوبے میں رجسٹرڈ ہوگی وہاں سےمالکان این او سی لےکرآئیں گے۔ ڈی جی ایکسائزعمر شیر چٹھہ کے مطابق ایکسائز حکام آن لائن چیک کرکے گاڑی پنجاب میں رجسٹرڈ کرکے نمبر درج کریں گے،دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیاں پنجاب کی روڈز استعمال کرتی ہیں لیکن ٹیکس دوسرے صوبوں کو دیتی ہیں،پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سافٹ وئیر تیار کرلیا گیا ہے اوررواں ماہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسفر اور رجسٹریشن کاآغاز کردیا جائےگا۔
مزیدپڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر کو خط، غزہ امن منصوبے کے لیے تعاون کی درخواست
