Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بیٹے کی شادی پر مریم نواز مرکز نگاہ، پیپلز پارٹی کی خواتین بھی معترف

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر اپنی شاندار تیاری اور دیدہ زیب لباس کے باعث مرکزِ نگاہ بن گئیں۔ لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سیاسی، سماجی اور غیر ملکی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

شادی کی اس تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر اہلِ خانہ کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزرا اور معزز مہمان موجود تھے۔ مریم نواز کی سادہ مگر پراثر تیاری نے تقریب میں شریک افراد اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔


بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے انداز کو سیاسی و سماجی حلقوں میں خوب سراہا گیا، یہاں تک کہ بختاور بھٹو زرداری بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ان کی ایک پوسٹ میں شرمیلا فاروقی بھی نظر آئیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی چاہتی ہیں کہ اپنے بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آئیں۔


واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں منعقد ہو رہی ہے، جبکہ اس سے قبل ان کی مہندی کی تقریب بھی جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور خاص مہمانوں نے شرکت کی۔


مزیدپڑھیں:جنید صفدر کی دعوت ولیمہ: وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کی شرکت، تصاویر سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں