Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بلوچستان میں درجہ حرارت منفی12 بہتا پانی جم گیا، نظام زندگی متاثر

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 12 تک جم گیا جہاں بہتا پانی بھی جمنے لگا ہے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

صوبے کے شمالی اور بالائی علاقوں میں برفباری رکنے کے باوجود شدید سردی اور سائبرین ہواؤں کا سلسلہ برقرار ہے۔ کوئٹہ، قلات، چمن اور زیارت میں درجہ حرارت منفی سطح پر گرنے سے گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی جم گیا، جس کے باعث شہریوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

شدید سردی کے باعث تالابوں، سڑکوں اور کھلے مقامات پر پانی منجمد ہو گیا ہے۔ کوئٹہ زیارت شاہراہ متعدد مقامات پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے اگلے 24 گھنٹوں تک سیاحوں کے زیارت جانے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ این 50 ژوب ہائی وے کئی مقامات سے بند ہے۔
چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت، پشین اور توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں۔

پاک افغان سرحدی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نمک پاشی اور مشینری کے ذریعے سڑکیں کھولنے کا عمل جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:نئے صوبے بننے میں کوئی حرج نہیں ہے، خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، وزیردفاع

یہ بھی پڑھیں