Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

بےضابطگیوں اور نیلامی میں ہیرپھیرکی محکموں کو خود تحقیقات کرنے کا اختیار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے احتساب کا عمل تیز کرنے کے لئے سرکاری سطح پر خریداری میں بے ضابطگییوں اور نیلامی میں ہیر پھیر کی محکموں کو خود تحقیقات کرنے کا اختیار دے دیا۔

سرکاری محکمے قانونی طریقہ کار سے انحراف کرنے والے افسران کرنے کے خلاف خود تحقیقات کرنے کے مجاز ہوں گے، سرکاری محکمے دو ہفتوں میں خود انکوائری کرکے مالی بے ضابطگییوں کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش کریں گے۔

سرکاری افسران کے بغیر تیاری کے پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش ہونے پر چئیرمن پی اے سی تھری احمد اقبال نے اظہارِ ناراضگی کیا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ سرکاری محکموں کے مختلف نوعیت کے بے ترتیب آڈٹ پیرے پی اے سی میں پیش کرنے سے احتساب کا عمل متاثر ہو رہاہے ایسے طرز عمل پر مجھے افسوس ہے ۔ایسا کرنے سے ہم پھر پیچھے چلے جاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:تبو اپنے والد کا سرنیم کیوں استعمال نہیں کرتیں؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

یہ بھی پڑھیں