Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وفاقی وزیر علیم خان نے سینیٹر پلوشہ سے معذرت کرلی

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات و نجکاری عبدالعلیم علیم خان نے تقریباً 2 ماہ قبل سخت الفاظ کی ادائیگی پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے باضابطہ معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو سینیٹ اجلاس سے خطاب کے دوران علیم خان نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں 24 سال گزار چکا ہوں اور ہر ساتھی کے ساتھ احترام کا رشتہ رکھتا ہوں تاہم بعض اوقات ایسے لمحات بھی آ جاتے ہیں جس کے لیے میں پلوشہ خان و دیگر ارکان سے دلی طور پر معذرت خواہ ہوں۔

سینیٹر پلوشہ خان کا ردعمل
اس موقعے پر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم سب کی عزت برابر ہے اور میں پرامید ہوں کہ آئندہ تمام ممبران کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور آئندہ کمیٹی اجلاس میں ایسا ماحول پیدا نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ وہ ناخوشگوار واقعہ 19 دسمبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں پیش آیا تھا جب وفاقی وزیر علیم خان اور سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیم خان نے پلوشہ خان کو ’شٹ اپ‘ کہا تھا جس پر پلوشہ خان نے جواباً انہیں ’یو شٹ اپ‘ کہا تھا۔
مزید پڑھیں: دوبارہ تبدیلی ! اب پیر سے تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟

یہ بھی پڑھیں