Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم سے کم کتنے سال لگ سکتے ہیں؟

سانگھڑ (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ سانحے کے متاثرین کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا دو سال میں تمام متاثرین کو گل پلازہ کی دکانیں دوبارہ بنا کر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گل پلازہ واقعے پر چیف جسٹس سندھ کو جوڈیشل انکوائری کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے اور عدالت نے ٹی او آر طلب کر لیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے جبکہ متاثرین کے کاروبار کے لیے فوری طور پر پانچ لاکھ روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ دو سال کے اندر تمام متاثرین کو گل پلازہ کی دکانیں دوبارہ بنا کر دی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کو پہلے آئین میں تبدیلی کرنی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دلایا کہ گل پلازہ کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:بسنت میلہ ! لاہور کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں