Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ڈاکٹر اکبر ناصر خان آئی جی گلگت بلتستان تعینات،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا تبادلہ کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر خان، جو اس وقت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو فوری طور پر حکومتِ گلگت بلتستان کا انسپکٹر جنرل پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور وہ آئندہ احکامات تک اس عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔ اس تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں