Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سابق سینیٹر کے عمران خان پر سنگین الزام، نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق سینیٹر اور معروف سیاسی رہنما سید فیصل رضا عابدی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیل میں قید رکھا گیا اور زہر دلوایا گیا، جس کے باعث وہ موت کے قریب پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان خود جیل میں ہیں اور یہ سب مکافاتِ عمل ہے۔ فیصل رضا عابدی کے مطابق ان سمیت ہزاروں افراد کے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں اور انہی مظلوموں کی بددعاؤں کے نتیجے میں موجودہ صورتحال سامنے آئی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت شدید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں تحریک انصاف کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔

فیصل رضا عابدی کے مطابق عمران خان اپنی سزائیں بھگت چکے ہیں، اب انہیں سیاست میں واپس آنے کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ سیاسی کشیدگی میں کمی اور جمہوری عمل کو تقویت ملے۔

آخر میں انہوں نے زور دیا کہ کسی ایک جماعت یا رہنما کو دیوار سے لگانے سے نہ ملک کو فائدہ ہوتا ہے اور نہ ہی جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، اس لیے تمام سیاسی قوتیں قومی مفاد میں مکالمہ اور مفاہمت کا راستہ اپنائیں۔
مزیدپڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا بمقابلہ بھارت سے متعلق اہم خبر

یہ بھی پڑھیں