Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کراچی سمیت سندھ کے مزید شہروں میں یونین کونسل میں آن لائن اندراج کی سہولت متعارف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت سندھ کے مزید شہروں میں یونین کونسل میں آن لائن اندراج کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

نادرا کے مطابق شہریوں کیلیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج کروانے کی سہولت موجود ہے۔

اب کراچی جنوبی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سجاول، عمر کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں بی یہ سہولت متعارف کروا دی گئی۔

یاد رہے کہ سمیت سندھ کے 20 اضلاع (کراچی شرقی، کراچی وسطی، کراچی ویسٹ، گھوٹکی، دادو، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار) میں یہ سہولت پہلے ہی دستیاب ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ شہری مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں، دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع اور بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ کا بڑا وار، اوباما کا تاریخی فیصلہ ختم

یہ بھی پڑھیں