اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا علاج کروانے کی پیشکش کر دی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے محمود اچکزئی سے ملاقات کی، یہ ملاقات اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی۔
طارق فضل چوہدری نے عمران خان کا علاج کروانے کی پیشکش کی تو محمود اچکزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے جن ڈاکٹرز کا نام حکومت کو بھیجا ہے ان سے علاج کروایا جائے۔
بعدازاں،نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ حکومتی وزیر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کا سوال پوچھنے پر انہوں نے تردید یا تصدیق سے انکار کیا۔
انہوں نے سوال کا جواب دیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ ملاقات ہوئی ہے؟ علاج عمران خان کا حق ہے فوری کروایا جائے، مذاکرات پیچیدہ عمل ہے، شریف آدمی کو پہلے اسپتال بھیجو۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی سولر نیٹ میٹرنگ کے معاملے پر وفاق سے ناراض




