Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا ، 10 سے 16 روپے فی کلو/لیٹر رعایت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور پاکستان گھی ملز مالکان کے درمیان اہم ملاقات کے بعد رمضان المبارک میں عوام کے لیے خصوصی ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے گھی ملز مالکان کی ملاقات کے بعد کہا رمضان المبارک کے دوران تمام برانڈز کے گھی اور آئل پر 10 سے 16 روپے فی کلو/لیٹر رعایت دی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ انڈسٹری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوتے ہی فوڈ اتھارٹی کی مشاورت سے اس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے گھی کے معیار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا مارکیٹ میں معیاری گھی کی فراہمی کے لیے جدید سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، ٹرانسفیٹی ایسڈ کو کم کرنے کے لیے جدید اور سستے طریقے اپنائے جائیں گے اور ٹیسٹنگ کے عمل کو بین الاقوامی طرز پر لایا جا رہا ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ ناقص گھی کی سپلائی کرنے والے یونٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک طرف جہاں گھی سستا کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، وہیں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے عام آدمی کا بجٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2026 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتری کی علامت ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں