Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد مہنگائی کی ستائے عوام کے لیے ایک اور جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 73 پیسے بڑھا کر 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، جبکہ اس سے قبل یہ 175 روپے 80 پیسے تھی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 7 روپے 31 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 161 روپے 72 پیسے ہو گئی، جبکہ پہلے یہ 154 روپے 41 پیسے تھی۔

اس اضافے سے عوام اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، اور نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، پیٹرول فی لیٹر 5 روپے مہنگا کر کے نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے اضافے کے بعد 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں پہلا روزہ ! محکمہ موسمیات نے اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں