Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان پی ٹی آئی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی.

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سابق وزیر آزاد جموں کشمیر مشتاق منہاس، مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے صدر رانا غلام قادر اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
مزیدپڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیں