اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود ایسکو بورڈ ممبران رانا عبد الستار ڈاکٹر امتیازاحمد، شاہد فاروق اور انجینیر سید فیضان علی نے آئیسکو کے پہلے جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر کا آئیسکو ہیڈ آفس میں افتتاح کر دیا ڈاکٹر طاہر مسعود چیرمین آئیسکو نے کہا کے آج وہ اور ان کی ٹیم بے حد خوش ھے کے وزیراعظم پاکستان اور وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کے ویژن پر عمل کرتے ھوئے ھم ایک ایسے کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں جہاں معزز صارفین کو بجلی سے متعلقہ تمام سہولیات جیسے کے بل کی اقساط مقررہ تاریخ میں توسیع بل درستگی نام ایڈریس کی تبدیلی بجلی بندش کی شکایات کا اندراج اور ازالہ اور سب سے بڑھ کر بجلی کے نئے کنکشن کا حصول بھی ممکن ھو گا انھوں نے کہا کے ہمارا صارف ہمارے لئے قابل احترام ھے اور ہمارا ہدف انھیں عزت دینا اور صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول میں معیاری سروسز فراھم کرنا ھے انھوں نے بورڈ ممبر رانا عبد الستار اور چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود کو تمام آئیسکو ریجن میں ایسے کسٹمر فیسلٹیشن سینٹرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں مزید افسران اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں کے دفتر کا ماحول ایسا بنائیں کے صارفین ماحول میں ایک واضح تبدیلی دیکھیں اور انھیں یقین ھو کے ان کے مسائل کا حل ہر صورت ممکن بنایا جائے گا




