Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل

کراچی (نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنا خلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی سعودی عرب کی پروازیں جاری رہیں گی تاہم ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت کے 100 دن مکمل، عوام کا اعتماد بحال کیا: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

یہ بھی پڑھیں