Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران پر حملہ افسوسناک،عوام قانون ہاتھ میں‌نہ لیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیردفاع خواجہ آصف نے ایرانی سپر یم لیڈ ر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور ہمیں اُس پر دلی رنج ہے۔
اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ایسے میں اگر ہم اپنے ملک کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو یہ دشمن کے منصوبوں کو فائدہ دے گا۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کو پرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچیں۔قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
مزیدپڑھیں:آزاد جموں و کشمیر: صدر کے انتخابات کے لیے عہدہ خالی ہونے کا سرکاری نوٹیفکیشن لازمی، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری

یہ بھی پڑھیں