Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دفاتر اور تعلیمی اداروں کے اوقات میں کمی کا پلان تیار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفاتر اور تعلیمی ادارے کے ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار کرلیا گیا ، تمام اقدامات کے باعث ایندھن اسٹاک کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات اسٹاک اورکھپت پر ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے بریفنگ دی۔

جس میں بتایا دفاتر، تعلیمی ادارے اور خدمات فراہم کرنے والوں کیلئے ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم، دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم کا پلان تیار کیا گیا، تمام اقدامات کے باعث ایندھن اسٹاک کا مؤثراستعمال اور طلب میں کمی ہوسکے گی۔

پلان پرعملدرآمد اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار کرنے کا بھی پلان ہے جبکہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:خواتین کے لیے ایک لاکھ اور بچوں کے لیے 25 ہزار! بڑی خوشخبری آگئی

یہ بھی پڑھیں