لاہور(ویبڈیسک)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیں میں ہونےوالے امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
طلبہ کےپریکٹیکل کےنمبرزاب دوحصوں میں تقسیم ہوں گے،جس میں تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک ہوگا جبکہ سینٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اورعملی کارکردگی کےمحدودنمبر دے سکےگا۔
نئے نظام کو فزکس،کیمسٹری،بیالوجی اورکمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔
بورڈحکام کےمطابق نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز میں ہوگا۔تعلیمی ماہرین کاکہناہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھےگی اورطلبہ کونمبرزحاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
5 مزیدپڑھیں:گیندوں پر 5 وکٹیں؛نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نےنئی تاریخ رقم کردی


