Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ شیطانی مجسموں کی تیاری کا دعویٰ، کارروائی کا مطالبہ

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ طور پر شیطانی شکل و صورت کے مجسمے تیار کیے جانے کے دعووں کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق کچھ افراد کی جانب سے ایسے مجسمے تیار کیے جا رہے ہیں جنہیں بعض حلقے شیطان سے منسوب کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اگر اس میں کوئی غیر قانونی سرگرمی ملوث ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور حقیقت سامنے لائیں تاکہ عوام میں پھیلنے والی افواہوں اور خدشات کو دور کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے دعوؤں کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہوئی، تاہم شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔


مزیدپڑھیں:مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان نے پروازوں سےمتعلق بڑا اقدام کر دیا

یہ بھی پڑھیں