پاکستان میں عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق شوال کے چاند کی رویت کے امکانات کم ہونے کے باعث عید کی تاریخ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
پاکستان خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق شوال 1447 ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی، جو چاند دیکھنے کے لیے کم سمجھی جاتی ہے۔
سپارکو کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔
ان حالات کے باعث 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
اگر اس روز چاند نظر نہ آیا تو پاکستان میں عیدالفطر 2026 ہفتہ 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
تاہم پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور عید کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔



