اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی اور بائکیا کی رجسٹریشن کا عمل اب ضلعی انتظامیہ کی ایپ سے اسلام آباد پولیس کی ٹیکسی ویریفیکیشن ایپ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ رجسٹریشن کے بعد ڈرائیورز کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے کیو آر کوڈ کو گاڑی کی اسکرین پر لگائیں، جسے اسکین کر کے شہری فوری طور پر ڈرائیور کی شناخت اور ویریفیکیشن کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈرائیور آسانی سے یہ ایپ گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں آن لائن ٹیکسی اور بائکیا کی رجسٹریشن کا عمل ضلعی انتظامیہ کی ایپ سے اسلام آباد پولیس کی ٹیکسی ویریفیکیشن ایپ پر منتقل کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کے بعد ڈرائیورز کے لیے کیو آر کوڈ سکرین پر لگانا لازمی ہے جسے سکین کرتے ہوئے شہری فوری طور پر ڈرائیور کی ویریفیکیشن… pic.twitter.com/SHmVieMYQl
— DC Islamabad (@dcislamabad) March 16, 2026
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے سفر کو مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے، اور شہریوں سے التماس کیا گیا ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ بائکیا یا ٹیکسی پر ہرگز سفر نہ کریں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی ریاست اوڑیسہ کے اسپتال میں آتشزدگی، 19مریض ہلاک


