اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے تمام کمرشل بینکوں کو نئے نوٹ فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام باآسانی ان تک رسائی حاصل کر سکیں۔
نئے نوٹ کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟
شہری نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے قریبی بینک کی برانچ سے رجوع کر سکتے ہیں، جبکہ بعض بینکوں کے اے ٹی ایمز سے بھی معیاری نئے نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔
اہلیت کا معیار
نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی پاکستانی شہری کے پاس اصل اور کارآمد قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ رمضان المبارک کے دوران بینکوں کا رخ کرنے والے تمام افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عید کے قریب آتے ہی نئے نوٹوں کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے باعث ممکنہ قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں ہی نوٹ حاصل کر لیں۔
دوسری جانب بڑے شہروں کے بازاروں میں بعض افراد کی جانب سے زائد قیمت پر نئے نوٹ فروخت کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ نوٹوں کی منصفانہ اور شفاف تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف تحقیقات بند




