Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پاکستان نے رابطہ کیا تو سستا تیل دیں گے، روس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کئی دہائیوں سے فوجی اور تکنیکی تعاون ہے، پاکستان نے رابطہ کیا تو اسے سستا تیل دیں گے، وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس اور گفتگو کے دوران روسی سفیر نے کہا کہ ایران کا ردعمل امریکی فوجی تنصیبات کیخلاف تھا جو خلیجی آبناؤں میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مزید کچھ نہیں کہنا، صورتحال غیریقینی ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی پر پوری دنیا حیران ہے، موجودہ کشیدگی کب اور کیسے ختم ہوگی، اس کی پیشگوئی ممکن نہیں۔

انھوں نے کہا صورتحال پیچیدہ ہے، روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہم پاکستان کو تیل بیچنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کے روس سے رابطے کا ابھی تک میرے علم میں نہیں، توانائی کا شعبہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعاون کا اہم ترین ستون ہے۔

انھوں نے کہا ہم ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عیدالفطر پر بارشوں اور ژالہ باری کا نیا الرٹ

یہ بھی پڑھیں