Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک)خطے کی مجموعی صورتحال کے باوجود پاکستان کے ایوی ایشن شعبے پر غیر ملکی ایئرلائنز کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی نجی ایئرلائن ‘فٹز ایئر’نے یکم اپریل سے پاکستان کے لیے اپنے فضائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فٹز ایئر کو پاکستان میں پروازیں شروع کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ سلاٹ بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

شیڈول کے مطابق فٹز ایئر ابتدائی طور پر کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی، جو ہر بدھ اور ہفتے کے روز آپریٹ کی جائیں گی۔ ان پروازوں کے لیے ایئر بس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے سروس کا آغاز نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولیات کو بہتر بنائے گا بلکہ یہ پاکستان کی ایوی ایشن مارکیٹ کی پائیداری پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر بھی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں ’’کالی بارش‘‘ ہوگی؟ ماہرین کا شہریوں کے لیے سخت انتباہ جاری

یہ بھی پڑھیں