Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا: کروڑوں کی بولی لگانے والے نمبر پلیٹس کے خریدار ادائیگی میں ناکام، سیکیورٹی ضبط

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں من پسند گاڑی نمبر پلیٹس کے لیے کروڑوں روپے کی بلند بولیاں لگانے والے خریدار ادائیگی نہ کر سکے جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ان کی جمع کرائی گئی سیکیورٹی ضبط کر لی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق نیلامی کے دوران داوڑ-1 نمبر پلیٹ کے لیے 17 کروڑ 50 لاکھ روپے، وزیرستان-1 کے لیے 4 کروڑ 6 لاکھ روپے، باجوڑ-1 کے لیے 3 کروڑ 35 لاکھ روپے، محسود-1 کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ پشتون-1 کے لیے 1 کروڑ 32 لاکھ روپے کی بولیاں لگائی گئی تھیں۔


تاہم مقررہ وقت میں ادائیگی نہ ہونے پر محکمہ نے قواعد کے مطابق بولی دہندگان کی سیکیورٹی ضبط کر لی ہے۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ اب ان نمبر پلیٹس کے لیے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے بولی دہندگان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ مقررہ رقم ادا کر کے یہ نمبر پلیٹس حاصل کریں۔

حکام کے مطابق اگر متبادل بولی دہندگان بھی ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان نمبر پلیٹس کی دوبارہ نیلامی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:عطا تارڑ کا جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب، عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی

یہ بھی پڑھیں