Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے کراچی اور لاہور میں کرانے کا اعلان

پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے

پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے صرف کراچی اور لاہور میں کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے 26 مارچ سے شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کفایت شعاری اور موجودہ حالات کے باعث کیا گیا۔

محسن نقوی نے شائقین سے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی اور فی الحال اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسی وجہ سے پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے صرف دو شہروں تک محدود رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کم رکھی جائے گی۔

پی سی بی نے واضح کیا کہ ٹورنامنٹ ہر صورت ہوگا۔ فرنچائزز کو گیٹ منی بھی دی جائے گی۔

بین الاقوامی کھلاڑی آئندہ ایک دو روز میں پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ اگر حالات بہتر ہوئے تو شائقین کو بعد میں اجازت دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں