Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ،5 جاں بحق

خیبر(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ فرنٹیئر روڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں تنازع شدت اختیار کر گیا اور دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی۔

زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:ام رباب کیس کیا ہے اور بری ہونے والے پیپلز پارٹی اراکین اسمبلی کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں