Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

قطر کا ‘آن ارائیول ویزا’ ! پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

دوحہ (نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے ‘ویزہ آن ارائیول’ کی سہولت کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، مسافروں کے لیے اب روانگی سے قبل ہی ویزہ حاصل کرنا لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں مقیم پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اہم ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے ، جس میں پاکستانیوں کے لیے ‘ویزہ آن ارائیول’ کی سہولت کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ “موجودہ علاقائی صورتحال” کے باعث ویزہ آن ارائیول کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

تمام پاکستانی مسافروں کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قطر روانہ ہونے سے قبل مناسب ویزہ حاصل کریں تاکہ انہیں امیگریشن کاؤنٹر پر کسی قسم کی دشواری یا داخلے میں پابندی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سفارت خانے کے حکام نے زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان سے قطر جانے والے مسافروں کے لیے اب روانگی سے قبل ہی ویزہ حاصل کرنا لازمی ہے۔

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر ویزہ پہنچنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستانی مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی کرنے سے پہلے متعلقہ قطری ویزہ مراکز یا آفیشل ذرائع سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

سفارت خانے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مسافروں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، تاہم شہریوں کو خود بھی تمام ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کر لینی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:ورلڈ بیک اپ ڈے: کیسپرسکی کی تحقیق کے مطابق 84 فیصد صارفین حساس ڈیٹا ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں