Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا اور کے نمبر سے مختلف لوگوں کو میسجز بھیج کر پیسوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے، جس کے بعد ان کے نمبر سے مختلف لوگوں کو میسجز بھیج کر پیسوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر اب ان کا مکمل اختیار نہیں رہا، ان کا موبائل نمبر ابھی بھی ایکٹیو نظر آ رہا ہے اور ہیکرز اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود افراد سے پیسے مانگ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے فوری طور پر ایف آئی اے (FIA) کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ ان کے نجی ڈیٹا کا غلط استعمال روکا جا سکے۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا کوئی موثر طریقہ کار ہونا چاہیے جس کے ذریعے ہیک ہونے کی صورت میں واٹس ایپ اکاؤنٹ کو فوری طور پر بلاک کیا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں