Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پنجاب کا پبلک ٹرانسپورٹ روٹ پرمٹ سسٹم مکمل ڈیجیٹلائز ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ روٹ پرمٹ سسٹم انشورنس ریپوزٹری کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، دونوں ڈیجیٹل سسٹمز کی انٹیگریشن ایس ای سی پی میں باضابطہ طور پر لانچ کر دی گئی۔

پنجاب کا پبلک ٹرانسپورٹ روٹ پرمٹ سسٹم اب مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہوگیا ہے اور یہ ایس ای سی پی کی انشورنس ریپوزٹری سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی انشورنس کی ڈیجیٹل تصدیق ممکن ہوگئی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ روٹ پرمٹ کیلیے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی قرار دی گئی ہے۔

روٹ پرمٹ کے اجرا اور تجدید کو تھرڈ پارٹی انشورنس سے مشروط کر دیا گیا۔

اس حوالے سے چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی انشورنس مسافر، ڈرائیورز اور حادثات سے متاثرہ افراد کو مالی تحفظ ملے گا، انشورنس ریپوزٹری میں تقریباً 10 لاکھ گاڑیوں کا ڈیٹا موجود ہے۔

ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق ملک میں موجود گاڑیوں کے مقابلے میں انشورنس کوریج اب بھی محدود ہے، کوریج بڑھانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی سطح پر تھرڈ پارٹی انشورنس کے نفاذ کیلیے قانون میں ترامیم تجویز کیں۔
مزیدپڑھیں:اوگرا نے ایل پی جی مہنگی فروخت کرنے والوں کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا

یہ بھی پڑھیں