Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

’’آئس کریم‘‘کیس: سی سی پی کی بڑی کارروائی، دو کمپنیوں سے 35 ملین روپے جرمانہ وصول

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے “آئس کریم” کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو بڑی کمپنیوں سے مجموعی طور پر 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا ہے۔ یہ کارروائی صارفین کو گمراہ کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی پر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی نے فروزن ڈیزرٹ کو آئس کریم ظاہر کرنے پر سخت ایکشن لیا تھا۔ اس معاملے میں یونی لیور پاکستان اور فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پر گمراہ کن اشتہارات چلانے کا الزام ثابت ہوا، جس کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

سی سی پی کے مطابق دونوں کمپنیوں نے کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 10 کی خلاف ورزی کی، جس کے تحت صارفین کو غلط معلومات فراہم کرنا اور مارکیٹ میں گمراہ کن تاثر دینا جرم ہے۔

مزید برآں، اپیلیٹ ٹریبونل نے بھی سی سی پی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنیوں کی مارکیٹنگ کو گمراہ کن قرار دیا، جس کے بعد جرمانے کی وصولی عمل میں لائی گئی۔

کمیشن نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ:

فروزن ڈیزرٹ کو آئس کریم کے طور پر پیش نہ کیا جائے
تمام گمراہ کن اشتہارات فوری طور پر واپس لیے جائیں
مصنوعات کے بارے میں صارفین کو واضح اور درست معلومات فراہم کی جائیں

سی سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ مسابقت کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں کاروباری شفافیت بڑھانے اور صارفین کو درست معلومات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مزیدپڑھیں:عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں